پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔۔۔
پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔۔۔۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے
کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے
پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی
پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے۔۔۔ پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔۔۔۔۔