وفاقی حکومت نے قومی خزانے پر تنخواہوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے رائٹ سائزنگ مہم شروع کر دی۔۔۔۔وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق رائیٹ سائزنگ نے وزارت سائنس کے 4 اداروں کو ضم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔۔۔
6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ وزارت سائنس سے رائیٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ 30 جنوری تک طلب کر لی گئی۔۔۔
کونسل فار ورکس اینڈ ہاوسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کر دیا گیا ہے۔۔۔
پاکستان کونسل فار ریونیوایبل انرجی ٹیکنالوجی کو ضم یا ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔
نیشبنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم یا ختم کرنے کر دیا جائے گا۔۔۔۔
سائنسٹفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو ختم کرنے کر دیا گیا ہے۔۔۔
رائیٹ سائزنگ کمیٹی نے پاکستان حلال اتھارٹی کے تھرڈ پارٹی جائزے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینرئنگ کونسل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔۔۔
نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔
نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت حاصل کرنے کو کہا گیا ہے۔۔۔
پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی جائزہ لیا جائے گا۔۔۔
کمیٹی کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔