وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ کو صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

0

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔

سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان اور امریکہ کے مابین شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

دونوں عظیم اقوام نے خوشحالی اور امن کے حصول کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ قیام امن کے حصول کے لئے اشتراک کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے بحیثیت صدر کامیابی کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.