ژوب میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا

0

ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں  ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا ۔ سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو کارروائی کی تھی ۔ ہلاک ملزم کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد گاؤں بلورائی، ضلع وازخوہ، صوبہ پکتیکا افغانستان کا رہائشی تھا۔ اس کی لاش کو ضروری طریقہ کار کے بعد 20 جنوری کو آئی اے جی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔  توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.