سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائیاں….
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں تین الگ کاروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔۔۔
سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں خوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کاروائی ، 18 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرک میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی،،، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں 8 خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کاروائی سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں کی گئی۔۔۔
سیکیورٹی فورسز کی باغ میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں 4 خوارج جہنم واصل ہوئے
باغ میں کاروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سرغنہ خارجی عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص شامل ہے۔۔
باغ میں کاروائی کے دوران 2 خوارج زخمی بھی ہوئے ،
ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ۔
ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ،
ممکنہ خارجی کی موجودگی کے پیش نظر علاقہ کا کلیئرنس آپریشن جاری ،
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔