چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اٹلی… جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کی عسکری و قومی قیادت سے ملاقاتیں…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر بات چیت ہوئی۔۔۔۔
چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اٹلی کے وزیر دفاع، گوئیڈو کروسیٹو، جنرل لوسیانو پورٹولانو، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل کارمین ماسئیلو، چیف آف اسٹاف اٹالین آرمی اور کارلو گوالدارونی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، لیونارڈو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اطالوی سول اور فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔۔ اطالوی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔۔اٹالین فوج کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو فوجی دستے نے "گارڈ آف آنر” پیش کیا