لاہور کی فیملی کورٹ نےبارسلونا میں مقیم لڑکی کی جبری شادی منسوخ کر دی

0

لاہور کی فیملی کورٹ نے بارسلونا میں مقیم لڑکی کی جبری شادی منسوخ کردی

بارسلونا میں مقیم پاکستانی خاتون کی 2021 میں ہونے والی شادی کو مرضی کے خلاف شادی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔۔۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیایے کہ شادی لڑکی کی رضامندی کے خلاف کی گئی۔۔۔ جج نے وضاحت کی ہے کہ لڑکی کو اس کے خاندان کی جانب سے جسمانی تشددکا سامنا بھی کرنا پڑا۔۔

سال 2021 میں لڑکی کے والد نے اسے زبردستی پاکستان لا کر کزن سے شادی کرنے پر مجبور کیا تھا۔۔۔

زبردستی شادی کے بعد خاتون نے بارسلونا واپسی پر پاکستانی خواتین کی نمائندہ جماعت آسےسوپ سے رابطہ کیا۔ آسے سوپ نےپولیس سے رابطہ کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نےکاروائی کے کرتے ہوئے مئی 2023 میں والد کو گرفتار کیا۔والد پر انسانی سمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن میں معاونت، اور جعلی دستاویزات تیار کرنے جیسے سنگین الزامات لگائے گئے۔
لڑکی اور ACESOP تنظیم نے پاکستان میں نکاح منسوخ کرانے کے لیے عدالتی کارروائی کا آغاز بھی کیا۔
دو سال بعد لاہور کی فیملی کورٹ کی جج مصباح العین عائشہ نے انیسہ کی شادی کو جبری شادی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.