واشنگٹن فضائی حادثے میں کوئی زندہ نہ بچ سکا:ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والے فضائی حادثے میں کوئی مسافر بچ نہ سکا۔۔۔ وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے لئے یہ ایک سانحہ ہے۔۔۔ فضائی حادثہ ایک المیہ ہے۔۔۔ آج امریکی عوام غم میں ہیں۔۔

انہوں نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔۔۔ صدر ٹرمپ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔۔۔

واضح رہے واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کے باعث 67 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔ مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے۔۔ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے۔۔۔ ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے مسافر طیارے سے جا ٹکرایا جس کے باعث مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا میں جا گرے۔۔

ریسکیو کا عملہ اب تک 30 افراد کی لاشیں دریا سے نکال چکا ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.