پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کل یوم سیاہ منائے گی

0

پاکستان کی صحافی برادری کا بڑا اعلان۔۔۔۔۔۔پیکا ایکٹ کے خلاف تحریک پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ۔۔۔۔

پی ایف یو جے کی اپیل پر کل پورے ملک کے پریس کلب اور یونین دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔۔۔پیکا ایکٹ کے خلاف ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔۔

تمام صحافی کل سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔۔۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا ہے کہ پیکا ترمیمی بل پر قومی اسمبلی و سینیٹ میں تمام فریقین سے مشاورت نہیں کی۔۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بار بار اپیل پر صدر مملکت نے بھی ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل پر دستخط کر دئیے، جو افسوسناک ہے۔۔۔

پی ایف یو جے نے تحریک آزادی صحافت کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔صحافیوں، وکلا، انسانی حقوق کے علمبرداروں، سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔۔۔ اس کالے قانون کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کی کال دی جائے گی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.