تیزی سے اوپر جاتی اسٹاک مارکیٹ تھک کر بیٹھ گئی،جنوری میں 872پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

0

2024 میں نئی بلندیوں پر کمندیں ڈالنے والی اسٹاک مارکیٹ بالآخر تھک پر بیٹھ گئی۔۔۔ نئے سال کے پہلے ماہ 872 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ سرمایہ کار 443 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔

نئے سال کے پہلے ماہ ہی سٹاک مارکیٹ میں مندی غالب رہی۔۔۔ جنوری کے31دنوں میں 23 دن کاروبار ہوا
100انڈیکس میں 872 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
یکم جنوری کو انڈیکس ایک لاکھ 15ہزار127پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔۔۔ 31جنوری کو انڈیکس ایک لاکھ 14ہزار 256 پوائنٹس پر بند ہوا
جنوری میں سرمایہ کار 443 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔ 23 کاروباری سیشنز میں 15ارب 60کروڑ حصص کا لین دین ہوا
جنوری میں کاروباری سودے 740 ارب روپے میں طے پائے
جنوری میں سٹاک مارکیٹ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا۔۔۔۔ فارن انویسٹرز نے 24کروڑ 65لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 26کروڑ 16لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے
جنوری کے آخری کاروباری ہفتے میں بھی سٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں رہی۔۔۔ رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 625 پوائنٹس کی مندی رہی
سرمایہ کاروں کو 63 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔۔۔ رواں ہفتے 2ارب 49کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔۔۔کاروباری سودے 114 ارب روپے میں طے پائے
رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 48لاکھ ڈالر رہی۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 5کروڑ 50لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔۔۔ فارن انویسٹرز نے اس ہفتے 6کروڑ ڈالر کے شیئرز فروخت

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.