کراچی: 24 گھنٹوں میں 9 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

0

کراچی میں ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔۔۔ غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز، تیز رفتار بسوں اور ڈمپرز حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہوئے۔۔۔۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق مہران ہائی وے لانڈھی کے قریب حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہوجانے کے باعث پیش آیا۔۔۔ حادثے میں شفیق نامی شخص جاں بحق ہوا جسے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری۔۔۔۔
کھوکھراپار بس حادثہ بریک پریشر پائیپ پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔۔۔۔ حادثے میں ماں بسمہ اور بیٹی ارحم جان سے گئے۔۔۔
راشد منہاس روڈ ہونے والا حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا۔۔۔۔حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔۔۔
لیاری ندی ایوب شاہ بخاری مزار کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے حادثہ ہوا۔۔۔ حادثے میں اسمعیل نامی شخص جاں بحق ہوا اور تین بچے زخمی ہوئے۔۔۔۔
ملیرہالٹ پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر میں حادثے میں باپ سلیم اور بیٹا عفان جاں بحق ہوئے۔۔۔ ماں زخمی ہوئی۔
۔بھینس کالونی میں موٹرسائیکل سوار نے راہگیر کو ٹکر ماری جس پر راہگیر سعید جاں بحق ہو گیا۔۔۔۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یکم جنوری سے 6 فروری تک شہر میں 99 جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں۔۔۔۔
ہیوی ٹریفک سے 32 حادثات رپورٹ ہوئے۔۔۔۔ ڈمپر سے ہونیوالے 3 حادثات میں 5 افراد مارے گئے
ٹریلر سے ہونیوالے 10 حادثات میں 12 افراد جان سے گئے۔۔۔ ٹرک سے ہونیوالے 13 حادثات میں 13 افراد مارے گئے۔۔۔ واٹرٹینکرز نے 5 حادثات میں 8 افراد کو کچل ڈالا
آئل ٹینکر سے ہونیوالے ایک حادثے ایک شخص جان سے گیا۔
قانونی خلاف ورزیوں پر ہیوی ٹریفک کے 34655 چالان کئے گئے۔۔۔ خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے پر 489 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.