Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ سرگودھا انتظامیہ کاانتباہ

نومبر 26, 2026

سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

نومبر 26, 2026

لاہور کے علاقہ دھرم پور میں مریم نواز اوپن لائبریری قائم کر دی گئی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»بھارتی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں اہم فاسٹ بولر کے بغیر کھیلے گی
تازہ ترین

بھارتی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں اہم فاسٹ بولر کے بغیر کھیلے گی

EditorBy Editorفروری 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

چیمپینز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا۔۔۔ اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کا شکار ہو گئے۔۔۔

اب بھارتی ٹیم کو جسپریت بمراہ کے بغیر ہی میدان میں اترنا پڑے گا۔۔۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جسپریت بمبراہ کی عدم دستیابی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا۔۔۔

جسپریت بمراہ کی جگہ  ہرشیت رانا کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  ورون چکر ورتھی بھی  چیمپئنز  ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، ورون چکرورتھی کو  یشسوی جیسوال کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔

بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بمراہ انگلینڈ سے ہونے والی ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل تھے تاہم انہوں نےکوئی میچ نہیں کھیلا  جب کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے عارضی 15 رکنی اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمدشامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا اور ورون چکرورتھی شامل ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ سرگودھا انتظامیہ کاانتباہ

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    لاہور کے علاقہ دھرم پور میں مریم نواز اوپن لائبریری قائم کر دی گئی

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.