سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے کہاہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے مولانا فضل الرحمان مولانا امجد خان سمیت جمیعت علمائے اسلام کے 9 راہنماؤں کے سرگودھا داخلے پر 30 دن کیلیے پابندی عائد کردی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
بتایا گیاکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
غیر قانونی اجتماعات، اشتعال انگیزی اور امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیاجائے گا۔
ذرائع کےمطابق جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
پولیس کو دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مشکوک عناصر کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

