آرمی چیف کے نام عمران خان کا تیسرا خط

0

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا۔۔۔

عمراں خان کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیئے گئے ہیں آج سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط بھجوانے کا کہا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، خط کے مندرجات آج سامنے آئیں گے۔ بانی نے کہا ہےٹ دہشت گردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں، 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے، ہم نے جب حکومت چھوڑی معیشت کی گروتھ 6 اشاریہ 4 فیصد تھی، کوٹ پیکنگ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے کی جارہی ہے۔ بانی نے کہا ہے قانون ورلڈ پروجیکٹ انڈیکس پر پاکستان 140 ویں نمبر ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا بانی پی ٹی آئی کا تیسرا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا۔۔۔بانی نے خط کیلئے تمام پوائنٹس نوٹ کروا کے اس سے متعلق ہدایات دے دی ہیں۔۔خط میں ڈیپ سٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں جمہوریت کو ناقابل نقصان سمیت دیگر پوائنٹس شامل ہوں گے۔

انہوں نے خط کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا 9 مئی کے واقعہ پر ہم آج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔8 فروری کے بعد سے پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت کے بارے میں فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کرینگے، اس پر پارٹی اپنا موقف دیدے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا عامر ڈوگر کو اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔۔۔سیاسی کمیٹی میں کچھ نئے ممبران کے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ پارٹی کی جانب سے آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،

فیصل چوہدری نے کہا 26 ویں ترمیم کے بعد نظام عدل زمین بوس ہوگیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.