پائیدار ترقی کے لیےنیوکلیئر ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں:وزیراعظم کی آئی اے ای اے کے وفد کی ملاقات

0

پاکستان پائیدار ترقی کے لئے نیوکلیئر ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔۔۔ یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات میں کی۔۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے آئی اے ای اے کے اقدامات کوسراہا۔

ملاقات میں کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن آئی اے ای اے کےساتھ نتیجہ خیزاور باہمی طور پرشراکت داری کوبرقرار رکھا، آئی اے ای اے کے تعاون سے پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی۔

ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل مریانو گروسی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان طویل تعاون کی ایک تاریخ ہے، ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران رافیل مریانو اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیمینارز میں شرکت اور جوہری توانائی پیدا کرنے والے مقامات کا دورہ کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.