لاہور:جنوری میں ہر روز31موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں،پولیس

0

جنوری موٹر سائیکل مالکان کے لئے بھاری رہا۔۔۔ 31 دنوں میں اوسطً یومیہ 31 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔۔۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق شہر لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں بدستور جاری ہیں ۔۔۔ رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران اسلحہ کی نوک پر 59 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں ۔۔۔ ماہ جنوری میں مختلف علاقوں سے 898 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ۔۔۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔۔۔

سٹی ڈویژن سے 12، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 10، 10 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں ۔۔۔

سول لائنز سے 4، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 3 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں ۔۔۔

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی صدر ڈویژن 218 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔۔۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن 170 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 160 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔۔۔

سٹی ڈویژن سے 146، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 118 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ۔۔۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں ماہ جنوری کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 76 مقدمات درج ہوئے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.