سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کاروائیاں۔۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں دو الگ کاروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہو گئے۔۔۔
شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ، 6 خوارج ہلاک ہوئے۔۔۔
سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔۔
سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کاروائی کی گئی۔۔۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 خوارج جہنم ہلاک ہوئے۔۔
ہلاک خوارج میں فرمان عرف ثاقب ، امان اللہ عرف توری ، خارجی سعید عرف لیاقت اور خارجی بلال شامل ہیں۔۔۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔۔
دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیتے ہوے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 4 جوانوں سمیت شہید ہوئے۔۔۔
شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال ، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابقآپریشن کی نگرانی کرنے والے لیفٹننٹ محمد حسن اشرف نے بھی جام شہادت نوش کیا

