صنعا میں ٹارگٹڈ حملوں کا اعلان، شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

صنعا میں ٹارگٹڈ حملوں کا اعلان، شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

یمن میں عرب مشترکہ فورسز نے دارالحکومت صنعا میں ٹارگٹڈ حملوں کا اعلان کردیا ہے۔ فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے شہریوں کو مخصوص علاقوں سے فوری نکلنے کی ہدایت دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، ترکی المالکی نے یہ اعلان ریاض سے جاری بیان میں کیا۔ ان کے مطابق، مشترکہ فورسز صنعا میں دو مقامات کو نشانہ بنانے جا رہی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ حملوں میں یمنی آئل کمپنی اور الصباحہ سینٹرل اسٹیشن کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ترکی المالکی نے صنعا کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے ان علاقوں سے فوری انخلا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری حملوں سے متاثر ہونے والے مقامات سے دور رہیں۔حملوں کے وقت اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے