چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، صدر آصف زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو

0

چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا۔۔۔چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا۔۔۔چین کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ یہ بات صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں کہی۔۔۔

انہوں نے کہا کہا پاک -چین دوستی صرف اچھے وقتوں کی نہیں بلکہ سدا بہار دوستی ہے۔۔پاکستان اور چین قریبی ہمسائے ہیں، تمام حالات میں دوست رہیں گے۔۔۔

پاکستان چین کی ترقی اور اپنے جغرافیہ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہے۔۔۔چینی عوام سے محبت رکھتے ہیں، چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔۔۔۔

چینی صدر مضبوط اور مستقل مزاج ہیں، عالمی حالات کا ادراک رکھتے ہیں۔۔۔ پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، نسلوں پر محیط ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کا معترف ہوں۔۔۔۔۔چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔۔۔چین کی ترقی دنیا کیلئے خوش آئند ہے۔۔۔۔

صدر زرداری نے کہا چین کے ساتھ لازوال دوستی پر یقین رکھتے ہیں،۔۔ چین کے ساتھ روابط، سڑکیں اور مواصلات مزید بہتر اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔۔چین زرعی شعبے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔۔پاکستان کے زرعی شعبے کی فی ایکڑ پیداواری صلاحیت چین کے مقابلے میں کم ہے

پاکستان میں چین کیلئے خصوصی انڈسٹریل پارکس پر كام کررہے ہیں۔۔۔ماحولیات، آبپاشی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی ترقی کیلئے چین کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔۔

چین کی ترقی خطے کے مفاد میں ہے۔۔ چین کی خلائی شعبے میں ترقی نئی نہیں۔۔

پاکستان چین کے ساتھ خلائی شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھا رہا ہے۔۔۔شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں کردار کرے گی۔۔

ہماری توجہ پاکستان کے استحکام پر مرکوز ہے۔۔ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.