عالمی مالیاتی ادارے کا وفد دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔
دو رےکے دوران حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف ماہرین کے ساتھ بھرپور تعاون اور اہم ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ۔
آئی ایم ایف پاکستان میں گورننس اور کرپشن سے متعلق خامیوں پر مبنی رپورٹ جولائی میں جاری کرے گا۔
آئی ایم ایف تجریاتی مشن کااہم دورہ پاکستان مکمل،،، انتظامی امور میں شفافیت کے حوالے ڈیٹا جمع ،،،، گورننس پر سفارشات کی روشنی پاکستان پر نئی آئی ایم ایف شرائط عائد ہوسکتی ہیں۔۔
آئی ایم ایف وفدنے 6 سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا اور اسٹیک ہولڈز سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف ماہرین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا گیا اور اداروں کے سربراہان کیساتھ بھی ملاقاتوں کا اہتمام کیاگیا۔
آئی ایم ایف ماہرین کو عدالتی اصلاحات ،کیسز کی سماعت کے طریقہ کار ، زیر التوا مقدمات جلد نمٹائے ، ٹیکس اور پراپرٹی رائٹس پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایم ایف ماہرین کو لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور سول سرونٹ ایکٹ میں ترامیم سے بھی آگاہ کیا گیا ۔
عالمی مالیاتی ادار ے کے مشن نے گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمینٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔آئی ایم ایف پاکستان میں گورننس اور کرپشن سے متعلق خامیوں پر مبنی ابتدائی رپورٹ کے بعد حتمی رپورٹ جولائی میں جاری کرے گا ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے دوسرا مشن مارچ میں پاکستان آئے گا۔