فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات بھی زیر بحث آئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس دوران موجودہ صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت ہوئی، علاقائی ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے خطے کی موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب خطے میں عرب ممالک کا ایک فوجی اتحاد بنا کر یمنی حکومت کی حمایت میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں کر رہا ہے اور ایران پر بارہا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ ملک میں حوثیوں کو ہتھیار اور فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، تاہم وہ حوثیوں کی فیصلہ سازی میں کسی مداخلت کی تردید کرتا ہے۔

دوسری طرف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ میں مذاکرات متوقع ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق عرب خطے کے وزرائے خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کا امکان ہے، ملاقات عمان کے شہر صلالہ میں متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کے عارضی انتظام پر بات چیت ہوگی، عمان اور ایران مجوزہ معاہدے کے لیے خطے کے ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے