پشاور: اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور کے نواحی علاقے رحمان بابا میں مبینہ پولیس مقابلے میں اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے گزشتہ روز دو خواتین سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں 4 ملزمان کو گرفتا کیا تھا۔ پولیس ملزمان کو موقع واردات کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی جب ناملعوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جس سے چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔  ہلاک ملزمان نے دو خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے