پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن مسلسل پانچ ماہ مثبت رہنے کے بعد خسارے کا شکار ہو گیا۔۔۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں 42 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا ۔۔۔۔ گذشتہ سال جنوری کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 فیصد بڑھ گیا۔۔۔ جنوری 2024 میں خسارہ 40 کروڑ ڈالر تھا۔۔۔
جنوری میں مصنوعات اور خدمات کے شعبے کی برآمدات 3 ارب 63 کروڑ ڈالر رہیں۔۔۔ ایک سال میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
جنوری میں امپورٹ بل 6 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔۔۔ ایک سال میں امپورٹس 15 فیصد بڑھ گئیں۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 25 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں۔۔۔
7 ماہ کی صورتحال:
رواں مالی سال کے سات ماہ میں پاکستان کو 68 کروڑ ڈٓالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا۔۔۔ ایک سال پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔۔۔