گیلپ سروے 2025 میں پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے سامنے آئے ہیں۔۔۔
حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔سروے کے اعداد و شمار اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔۔
گیلپ سروے کے مطابق 55فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں۔۔۔ سروے کے مطابق پاکستان کا کاروباری اعتماد پچھلے چھ ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے۔۔۔۔
گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔۔۔ پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے
گیلپ سروے میں یہ بات بھی واضح نظر آتی ہے کہ مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لئے مثبت اشارہ ہے۔۔۔
سروے میں کہا گیا ہے ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں۔۔۔کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی۔۔۔
حالیہ گیلپ سروے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تجارتی شعبے میں کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا۔۔۔یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے
گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا۔۔۔جس کے دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کیا گیا
بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔بزنس کانفیڈنس انڈیکس کو پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں