7ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی:اسٹیٹ بینک

0

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔۔ رواں مالی سال کے سات ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔۔۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 19کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا۔۔ماہانہ بنیادوں پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 56فیصد بڑھ گئی۔۔

جنوری میں 24کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔۔ ساڑھے چار کروڑ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔۔

رواں مالی سال کے 7ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔۔۔ 7ماہ میں ایک ارب 52کروڑ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری آئی۔۔۔

ایک سال پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 97کروڑ 60لاکھ ڈالر تھا۔۔۔

7ماہ میں 55کروڑ ڈالر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں آئی۔۔فنانشیل بزنس میں 41کروڑ 40لاکھ ڈٓالر کی دوسری بڑی سرمایہ کاری آئی۔۔۔۔تیل و گیس کی تلاش میں 18کروڑ 70لاکھ ڈٓالر کی سرمایہ کاری آئی۔۔الیکٹرونکس سیکٹر میں 10کروڑ 50لاکھ ڈٓالر کی سرمایہ کاری آئی۔۔

7ماہ میں چین نے سب سے بڑی 63کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔۔۔ہانگ کانگ 15کروڑ 50لاکھ ڈٓالر کے ساتھ دوسرا بڑا سرمایہ کار رہا۔۔۔۔۔برطانوی انویسٹرز نے 14 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی تیسری بڑی سرمایہ کاری کی۔۔سوئٹزرلینڈ نے 9 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔۔۔۔۔امریکہ سے 6کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.