حماس نے اسرائیل کی بمباری سے ہلاک ہونے والے 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔۔۔ چاروں لاشوں کے قریب امریکی میزائل کے خول بھی رکھے گئے تھے۔۔۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو امریکی بم غزہ پر برسائے ان حملوں میں 4 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔۔
اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلو سے یرغمالی مارے گئے۔
حماس کی جانب سے درج بینرز پر لکھا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے ہم نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
