وزیراعظم کا جعلی ادویات کے خلاف آپریشن کا حکم

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شعبہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔۔

وزیرِ اعظم نے ملک میں ادویات کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت کی۔۔۔

وزیرِ اعظم نے ملک میں جعلی ادویات کے خلاف صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون و مشاورت سے آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا جعلسازوں کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔۔۔صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون سے دواسازی شعبے کی ترقی اور بہتر ریگیولیشن کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے

وزیراعظم نے کہا ڈریپ میں دواسازی کے شعبے میں جعلسازی کو سہولت کاری فراہم کرنے والے افسران کی نشاندہی کرکے انکے خلاف فوری کاروائی یقینی بنائی جائے۔۔ادویات کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے۔۔۔دواسازی کے شعبے میں تحقیق سے دواؤں کی برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے۔۔۔

وزیرِاعظم کی ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان میں اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت۔۔۔ڈریپ کے پالیسی بورڈ میں اچھی شہرت کے حامل متعلقہ تجربہ کار ماہرین کی میرٹ پر تعیناتی یقینی بنائی جائے۔۔

وزیراعظم نے کہا ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کو مؤثر و مضبوط بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔۔۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو صحت و دواسازی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

اجلاس کو بتایا گیا ملک میں بنائی جانے والی ادویات کی ڈیجیٹل نظام کے تحت رجسٹریشن کا نظام نفاذ کے حتمی مراحل میں ہے۔۔قومی ادوایات پالیسی پر مشاورت جاری ہے جسے جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔۔۔

اجلاس کو ادویات کی جانچ کیلئے 94 نئے ڈرگ انسپیکٹرز کی تعیناتی اور موجودہ 25 ڈرگ انسپیکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا گیا.۔۔وزیرِ اعظم نے نئے ڈرگ انسپیکٹرز کی تعیناتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی.

بریفنگ میں بتایا گیا پاکستان سے ادویات کی موجودہ برآمدات کا حجم 500 ملین ڈالر ہے جبکہ وزارت صحت اصلاحات بشمول تحقیق کی سہولیات کی فراہمی سے برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔۔۔ملکی ادویات کی برآمدات میں اضافے کیلئے ڈریپ میں ایکسپورٹ ڈائریکٹریٹ کا قیام بھی حتمی مراحل میں ہے۔۔۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ و متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے