وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔۔۔۔
کمیٹی نے آئی سی سی اور دیگر غیر ملکی اداروں کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیکس آمدنی پر چھوٹ کی منظوری دے دی۔۔
کمیٹی نے اپنے اعلامیئے میں کہا ہے ٹیکس چھوٹ کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے بین الاقوامی معیارات کے تحت دی گئی ہے۔۔
کمیٹی نے کویت کو بھیڑ اور بکریوں کی برآمد پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا ۔۔وزارت تجارت سے اس معاملے پر مزید تفصیلات اور وضاحت طلب کی گئی ہے۔۔۔
پاور ڈویژن کیلئے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 7 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی گئی۔