سپریم کورٹ نے اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔۔۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات عدالتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ تھی۔۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی اور ورکرز کو درپیش مسائل سے چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کیا۔۔۔۔
اپوزیشن رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے وکلاء کو جن مشکلات اور حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی تفصیلات بھی چیف جسٹس پاکستان کو بتائیں۔۔۔ی ٹی آئی وفد کے مطابق پارٹی قیادت کے وکلاء کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔
وفد نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف دہشتگردی مقدمات کے اندراج بارے آگاہ کیا۔۔۔ وفد کے مطابق جیل انتظامیہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہے۔۔۔
چیف جسٹس پاکستان اور اپوزیشن وفد کے درمیان ملاقات دو گھنٹے جاری رہی۔۔ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹر شبلی فراز، لطیف کھوسہ، بابر اعوان، سینیٹر علی ظفر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔۔۔
