پی آئی اے کے شیئرہولڈرز کا اجلاس ہفتے کو طلب

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے شیئرہولڈرز کا اہم اجلاس ہفتہ (22فروری) کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔ اجلاس میں قومی فضائی کمپنی کی نجکاری پر شیئرہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔۔۔

اجلاس کے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ شیئر ہولڈرز سے بورڈ ممبرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے 50 ہزار روپے فی اجلاس فیس مقرر کرنے کی منظوری لی جائے گی۔۔۔

کمپنی کے بورڈ ممبرز کو اندرون ملک اور بیرون ممالک ہوائی سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لئے شیئر ہولڈرز سے اجازت لی جائے گی۔۔۔

بورڈ ممبرز کو ہر اجلاس میں شرکت کیلئے 20 ہزار روپے اکموڈیشن (رہائشی الاؤنس) دینے کی منظوری لی جائے گی۔۔۔

بورڈ ممبرز کو مفت ٹیلی فون سروس،، فیملیز کیلئے مفت ہوائی سفر کی سہولت کی منظوری بھی شیئر ہولڈرز سے لی جائے گی۔۔۔

چیئرمین پی آئی اے طارق باجوہ کی صدارت اجلاس راولپنڈی میں پرل کونٹیننٹل ہوٹل میں رکھا گیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے