پاکستان اسٹاک مارکیٹ ہفتے کا آغاز نمایاں تیزی سے ہوا ۔۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں 1529 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔۔۔
حصص بازار میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے حصص کی خرید و فروخت کیلئے 25 ارب 88 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کی۔۔۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 146 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ مجموعی حصص کی مالیت 14 ہزار 104 ارب روپے پر پہنچ گئی
