پاک سوزوکی نے آلٹو اور راوی کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک بڑھا دی

کاریں تیار کرنے والی کمپنی پاک سوزوکی نے آلٹو ماڈل میں کچھ تبدیلیوں کے بعد اس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔۔۔ آلٹو اور راوی ماڈل ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک مہنگی ہو چکی ہیں۔۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کسٹمرز کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے ماڈلز میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کے باعث قیمت بڑھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔۔

آلٹو وی ایکس آر ایم ٹی کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔۔۔ سابقہ قیمت 27 لاکھ 7 ہزار روپے تھی

آلٹو سی ایکس آر اے جی ایس اب 29 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔۔ اس کی قیمت میں 95 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے

آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس 31 لاکھ 40 ہزار کی ہو گئی۔۔۔ پرانی قیمت 30 لاکھ45 ہزار روپے تھی

راوی کی نئی قیمت 19 لاکھ 56 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔۔۔ پرانی قیمت 18 لاکھ 56 ہزار روپے تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے