حکومت نےقومی بچتوں پر منافع مزید کم کر دیا

0

اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کے اثرات ۔۔۔۔۔ حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں ایک بار پھر کمی کر دی۔۔۔۔ حکومت کا ماننا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کے باعث بچتوں پر منافع کم دیا جائے گا۔۔۔

نیشنل سیونگز نے منافع کے نئے ریٹس جاری کر دیئے۔۔۔

منافع میں سب سے بڑی 33 بیسِس پوائنٹس کی کمی شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں کی گئی۔۔ اب ان سرٹفیکیٹس پر منافع 10.81 فیصد ملے گا جو پہلے 11.14 فیصد تھا۔۔۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 10 بیسِس پوائنٹس کم ہو کر 13.58 فیصد رہ گیا۔۔ پہلے یہ منافع 13.68 فیصد تھا

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ایک بیسِس پوائنٹ کی معمولی کمی کی گئی ہے۔۔۔ اب یہ منافع 12.14 فیصد ملے گا جو پہلے 12.15 فیصد تھا

پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر منافع 10 بیسِس پوائنٹس کم ہو گیا۔۔۔ اب یہ منافع 13.58 فیصد ہے جو پہلے 13.68 فیصد تھا

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر اب 11 فیصد منافع ملے گا جو پہلے 11.20 فیصد تھا۔۔۔ یہاں منافع میں 20 بیسِس پوائنٹس کم ہو گئے

اسپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع بھی 20 بیسِس پوائنٹس کم ہو کر 11 فیصد رہ گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.