Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 2025

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 2025

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات
  • پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں
  • نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے
  • نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ
  • ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،برازیلی صدر کی تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ
  • عالمی فوجداری عدالت نے طالبان امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
  • سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا
  • پاکستان اور ترکئے کا ایک دوسرے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»وزیراعظم سےامریکی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات
پاکستان

وزیراعظم سےامریکی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات

EditorBy Editorمئی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات۔ وزیراعظم نے کہا مجھے اسلام آباد میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ بزنس کونسل کا دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ہے۔

وزیراعظم نے کہا امریکہ-پاکستان بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان روابط کو آسان بنانے، شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک محفوظ اور منافع بخش ملک ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہم پاکستان میں ملازمتیں پیدا کرنے، ریونیو میں حصہ ڈالنے اور علاقائی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہم امریکی حکومت اور کاروباری اداروں کے ساتھ اپنے دھائیوں پر محیط تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

امریکی وفد سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا جارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو بڑھا کر، ہم اپنے لوگوں کی بہبود، اپنے کاروبار کے منافع اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک میں کاروبار کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ ہماری شراکت باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔ پاکستان کا شمار امریکی کپاس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا میری حکومت امریکی حکومت، کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ تعمیری شراکت داری کی خواہشمند ہے تاکہ دوطرفہ تجارت اور اشیاء اور خدمات، خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھایا جا سکے۔ پاکستان کی مارکیٹ نئی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لئے ون ونڈو آپریشنز کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔۔

انہوں نے کہا فچ Fitch نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے B- میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد مزید کمی کر کے اسے 11 فیصد کر دیا ہے جو کہ صنعتی اور کاروباری شعبے کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔۔

امریکی وفد میں وفد میں سینئر نائب صدر ایشیاء -امریکہ چیمبر آف کامرس چارلس فریمین ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیاء ، صدر پاکستان-امریکہ بزنس کونسل اسپیرینزا گومیز ، ڈائیریکٹر گورنمنٹ افئرز ، ایبٹ انڈسٹریز ہینی ہینسر، ہیڈ آف پبلک پالیسی یوریشیا ، ایپل ، ایسرا کونی اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے

وزیر اعظم نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 2025

نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

جولائی 10, 2025

سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا

جولائی 10, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 20254

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 20256

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 20253

نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

جولائی 10, 202510
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025742

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025742

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
پاکستان

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

By Editorجولائی 10, 20254

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی نےملاقات…

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 2025

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 2025

نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

جولائی 10, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 2025

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 2025

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025742

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.