پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔۔
پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو نہیں ہوا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کے میچ کی منسوخی کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے میچز کا اختتام ہو گیا۔۔۔ اب باقی میچز کراچی، لاہور اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے