لاہور میں نماز مغرب کے فوری بعد موسلادھار بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی۔۔۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔ لاہور میں گذشتہ تین روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔۔
لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔۔۔
گوجرانوالہ،ڈسکہ، پنڈدادنخان، پاکپتن، عارفوالا، شیرگڑھ، میں تیز بارش نے سماں باندھ دیا۔۔
حافظ آباد میں شدید ژالہ باری، سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔۔
سمندری اور سیالکوٹ میں چھتیں گرنے کے واقعات میں لڑکی جاں بحق ہو گئی۔۔
کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بند۔ مسافر پھنس گئے۔
بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریائے چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ تیز۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دونوں دریاؤں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔۔۔
