یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر ملتان، گوجرانولہ اور بہاولپور میں پُروقار تقریبات کا انعقاد

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر ملتان، گوجرانولہ اور بہاولپور میں پُروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ملتان میں تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پرسلامی پیش کی، یومِ دفاع و شہداء کے موقع پرکمانڈرسدرن کمانڈ نے یادگارِشہداء پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، سول انتظامیہ، جوانوں اوردیگر حکام نے بھرپورشرکت کی، تقریب میں شہداء کی لازوال قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِیکجہتی کیا گیا۔

دوسری جانب یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر گوجرانولہ نشانِ منزل میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ، جوانوں اوردیگرحکام کی بھرپور شرکت کیں۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی اورپھول رکھے، تقریب کے دوران ملکی دفاع کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کوزبردست اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یومِ دفاع وشہداء کے موقع پر بہاولپور میں بھی یادگارِشہداء پر پروقارتقریب کا انعقاد ہوا، یادگارشہداء پرپاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اعلیٰ فوجی افسران نے یادگارِشہداء پرپھول رکھے اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی، تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، سول انتظامیہ اورجوانوں سمیت شہریوں نے بھی بھرپورشرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے