ای پاسپورٹ حصول کے خواہشمند شہریوں کےلئے اچھی خبر آگئی۔
ترجمان کے مطابق 7 ستمبر سے نادرا کے تمام سینٹرز پر ای پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ کراچی سمیت پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز سے شہری ای پاسپورٹ کی تجدید اور ری پرنٹ کراسکیں گے۔
نئے ای پاسپورٹ کا اجرا، تبدیلی اور نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس کااجراءپاسپورٹ دفاتر سے ہی ہوگا، نادرا دفاتر میں موجود پاسپورٹ کاونٹرز کا بتدریج خاتمہ اور عملہ واپس بلایا جائے گا۔ نادرا سینٹرز پر یہ سہولت محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کے مابین معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی۔
جدید ای پاسپورٹ میں الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی، جس میں حامل کا بائیومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوگا، جبکہ یہ بین الاقوامی ادارہ برائے شہری ہوا بازی کے معیار کے مطابق ہوگا۔
ای پاسپورٹ میں این ایف سی چِپ، لیزر اینگریونگ، انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے، جس سے ہوائی اڈوں پر شناخت اور تصدیق کا عمل مزید محفوظ اور تیز ہو جائے گا۔
ای پاسپورٹ کے فوائد
دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک پہلے سے ہی ای پاسپورٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کئی ممالک مؤثر اور بہتر سرحدی حفاظت کی بڑھتی ضرورت کے پیشِ نظر ای پاسپورٹ پر منتقل ہو چکے ہیں۔
پاکستانی ای پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس سے نہ صرف جاری مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی درخواست دہندگان کو آن لائن درخواستوں پر آسانی سے کارروائی کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔
اس متعلق تمام معلومات ڈی جی آئی اینڈ پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
چونکہ ای پاسپورٹ میں مختلف قسم کے سکیورٹی چیک موجود ہیں لہٰذا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوائد فراہم کرنے سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا
