خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے حوالے سے عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں رمضان المبارک جیسا رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ عطا کیا یے جو جہنم کی آگ سے بھی بچاتا ہے تقوی اور پرہیز گاری سیکھاتا ہے
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سعودی عوام،غیر ملکیوں اور عالم اسلام کے نام پیغام پڑھ کر سنایا جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں حرمین شریفین کے خادم ہونے پر فخر ہے اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے مہمانوں کی خدمت پر معمور کیا ہے ہم پوری دنیا سے آنے والے عمرہ زائرین کو خوش آمدید کہتے ہیں
خادم الحرمین الشریفین کا مزید کہنا تھا کہ رمضان مریم نیکیوں کا مہینہ ہے جس میں آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے اور اللہ تعالی کی اطاعت کا موقعہ میسر آتا ہے
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امت مسلمہ کی ترقی اور سلامتی کی دعا کی ہے اور اللہ کے حضور التجا کی ہے کہ اللہ پاک فلسطینی عوام کی حفاظت فرمائے