مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت کو معاشی بحران کا سامنا

0

نئی دہلی : مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا۔ ایک ارب ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کا کوئی پیسہ نہیں – بھارت میں غربت عروج پر ہے اور معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار ہے۔

وینچر کیپیٹل فرم بلوم وینچرز کی چشم کشاء رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں صرف 90 فیصد آبادی کے پاس بنیادی ضروریات زندگی کے علاوہ اشیا پر خرچ کرنے کی مالی صلاحیت موجود نہیں۔ مودی کی پالیسیوں نے بھارت میں اعلٰی، مہنگی اور برانڈڈ اشیاءکا طوفان برپا کر کے بھارتی مارکیٹ کو کھوکھلا کردیا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی کمپنیاں بے انتہا منافع کمارہی ہیں، جبکہ غریب عوام بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ مودی حکومت نے عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کی بجائے مہنگے تفریحی تجربات کو فروغ دیا ہے۔ مہنگی مصنوعات، لگژری گھروں اور اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سستی مصنوعات کی مانگ کمزور ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کولڈ پلے اور ایڈشیرین جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے کنسرٹ کے مہنگے ٹکٹ ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہے ہیں جبکہ غریب قوت خرید کھو چکے ہیں۔ بھارت میں دولت کا ارتکاز بڑھ رہا ہے، امیر ترین 10 فیصد بھارتی اب 57.7 قومی آمدن کے مالک ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت کا متوسط طبقہ ماضی میں صارفین کی مانگ کا بڑا انجن رہا ہے، لیکن اب اس کو بری طرح سے نچوڑا جا رہا ہے۔مارکیٹ وسیع ہونے کی بجائے زیادہ امیر طبقے پر مرتکز ہو رہی ہے، بھارتی مڈل کلاس شدید مالیاتی دباؤ کا شکار ہے۔

مارسیلوس انویسٹمنٹ مینیجرز کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق مودی کے دور حکومت میں 50 فیصد بھارتی متوسط طبقہ کی آمدنی جمود کا شکار ہے۔

بھارتی مرکزی بینک کے مطابق بھارتی گھریلو بچتیں 50 سال کی کم ترین سطح پر ہیں، بھارتی متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔2014 سے اب تک مودی کے دور حکومت میں بھارت میں بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارسیلوس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار متوسط طبقہ کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام، پیشہ ورانہ شہری ملازمتوں کا حصول مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے بھارتی معیشت کے لیے کچھ بھی مثبت اقدامات نہیں کیے اور اس بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے ۔

مودی حکومت کی نااہلی نے بھارت کو معاشی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ مودی سرکار پڑوسی ممالک میں دہشتگردی اور بد امنی پھیلانے کی بجائے بھارت کی معیشت پر توجہ دے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.