پنجاب حکومت نے دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔مریم نواز شریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی آمدو رفت کے لئے جامع پلان طلب کر لیا.
وزیراعلیٰ پنجاب نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا و یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا منصوبہ تیار، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی ۔ پنجاب کی سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی کی سربراہ ہیں۔
منصوبے کے تحت ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، جہاں تاریخی پیدل راستے بحال، صفائی ستھرائی مثالی اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس کے علاوہ مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی آنداز میں بحال کیا جائے گا ، دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے۔۔