بنوں : بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج 4 مارچ 2025 کو ، افطار کے بعد، دو خود کُش خوارج نے اپنے آپ کو بنوں کینٹ کی دیوار کے ساتھ دھماکے سے اڑا لیا۔
دیوار میں سوراخ ہونے کے بعد پانچ سے چھ خارجی نے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا ہے۔علاقے میں مزید آپریشن جاری ہے جبکہ فائرنگ کی آواز بھی آ رہی ہے۔
