Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

لاہور میں بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 تک ہوگی۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

نومبر 27, 2026

سونے کی قیمت میں 11ہزار 500روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا

نومبر 27, 2026

کویت میں ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی ایران کی تردید، تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، محمد رضوان اور بابر اعظم ڈراپ
تازہ ترین

سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، محمد رضوان اور بابر اعظم ڈراپ

EditorBy Editorمارچ 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔

لاہور میں سلمان آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کیا۔

سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

ون ڈے ٹیم میں بھی چھ تبدیلیاں کردی گئیں، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا اور شاداب خان کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، عثمان خان، عرفان نیازی، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ عبداللہ شفیق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، باقی کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (نائب کپتان)، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی کا نائب کپتان بنائے جانے کے سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ انجری کی وجہ سے شاداب خان کی کارکردگی خراب ہوئی تھی تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بری پرفارمنس کی ذمہ داری لیتا ہوں، شاہین شاہ آفریدی اب بھی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر ہیں۔

اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    لاہور میں بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 تک ہوگی۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

    نومبر 27, 2026

    سونے کی قیمت میں 11ہزار 500روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا

    نومبر 27, 2026

    پی سی بی کا 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

    نومبر 27, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.