صدر ٹرمپ نے ستمبر 2021 میں امریکی فوج کے کابل انخلا کے موقع پر بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کی گرفتاری اور امریکہ حوالگی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔
صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 13 امریکی فوجیوں کے قاتل اور درجنوں کے زخمی ہونے کے ذمہ دار کابل دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔ ملزم شریف اللہ راستے میں ہے ۔۔۔ انہوں نے اس کامیابی پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا
