نسل پرستی اور سیاسی سرگرمیاں برداشت نہیں ، خلاف ورزی پر 23 لاکھ جرمانہ ،3 ماہ قید ہوگی: دبئی پولیس کا چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل انتباہ

دبئی : چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل دبئی پولیس کا بیان سامنے آگیا جس میں اپیل کی گئی ہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کھیلوں کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپورٹس قوانین کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ کی قید ہوسکتی ہے جب کہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق میچز کے دوران آتشبازی، نسل پرستی اور سیاسی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ کھلاڑیوں اور شائقین پر چیزیں پھینکنے پر 7 لاکھ 61 ہزار سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ایک کرکٹ مداح میچ کے بعد دبئی کے گراؤنڈ میں گھس گیا تھا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے