جعفر ایکسپریس کے مغویوں کی رہائی کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے مغوی مسافروں کی رہائی کیلئے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔ دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا ہے۔۔۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔۔ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔۔۔عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے

سیکیورٹی فورسز کا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم۔۔۔

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے۔۔بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔

پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔۔دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں،۔۔ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔۔

عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے