شمالی مقدونیہ: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 51 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

شمالی مقدونیہ کے قصبے کوچانی میں واقع ‘پلس’ نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ پانچے توشکوسکی نے پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی، جب کہ وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آتشزدگی کے باعث تقریباً 80 زخمیوں کو دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے واقعے کو "انتہائی افسوسناک دن” قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، آگ اس وقت لگی جب مقدونیائی پاپ گروپ ڈی این اے نائٹ کلب میں پرفارم کر رہا تھا۔ گروپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کلب میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں نائٹ کلب کے سب سے ہولناک سانحے پر سوگ کا ماحول ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے