تحریک انصاف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کرنے والے ارکان کی فہرست بھجوا دی۔۔۔
عمر ایوب، گوہر خان، زرتاج گل، ہمایوں مومند اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔۔
اسد قیصر، علی محمد خان، شبلی فراز ، علی ظفر حامد رضا، عون عباس، زبیر خان، ثناء اللہ مستی خیل، بشیر خان، عامر ڈوگر کے نام بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔۔۔
پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہو گا جس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔۔۔
