پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا پاک فوج کے حق اور دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ہے، مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں اور دہشتگردی کیخلاف نعرے بازی کی۔ سوسائٹی نے ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا، مقررین نے کہا اڈیالہ جیل سے احتجاج کی کالیں آتی ہیں لیکن دہشتگردی کی مذمت نہیں کی جاتی، ملکی سالمیت کیخلاف کام کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے دہشتگردی کی حالیہ لہر کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی، شرکاء نے افواج پاکستان،سیکورٹی اداروں اور چیف آف آرمی سٹاف کے حق میں نعرے بازی کی۔۔

چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان ایکس سروس مین سوسائٹی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کی مذمت میں اتوار کو لاہور میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ عید کے روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر دہشتگردی کے خلاف احتجاج، شہداء و زخمیوں سے اظہار یکجہتی کی جائے گی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی ناقابلِ قبول ہے، معصوم شہریوں کا قتل عام افسوسناک ہے،ریاست کو دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کا قلع قمع کیا جائے، سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں، فوج کے خلاف پروپیگنڈا ناقابلِ برداشت ہے، ٹرین پر حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے مگر کوئی مذمت کیوں نہیں کر رہا؟

پاکستان دشمن قوتیں پاک فوج اور ملک کے خلاف برسرپیکار، سیاسی جماعتیں صرف پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کموڈور ارشد محمود خان نے کہا کہ پاکستانی فوجی جوان اپنے خون سے ملک میں امن کی شمعیں روشن کر رہے ہیں، رمضان المبارک میں نہتے شہریوں پر حملے کھلی دہشتگردی، عالمی برادری نوٹس لے، مغربی میڈیا دہشتگردوں کو ایکٹوسٹ کہہ کر انہیں بچانے کی کوشش کر رہا ہےجو ناقابلِ قبول ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے