مودی کی مسلم دشمنی:پولیس کا مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر بہیمانہ تشدد

بھارت نے خطے میں جمہوریت کی آڑ میں صرف اور صرف فسطائیت کو فروغ دیا۔۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے اور اب مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔۔۔رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع دیوسر کلگام میں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران بھارتی پولیس نے ایک خاتون کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا ۔۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی بربریت: پُر امن خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔۔۔بھارت نے خطے میں جمہوریت کی آڑ میں صرف اور صرف فسطائیت کو فروغ دیا ۔۔۔مودی سرکار نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر آرٹیکل 370 اور 35اے کو غیر آئینی طور پر منسوخ کر کے مقبوضہ وادی کی عوام کو ظلم کی ایک نئی دلدل میں دکھیل دیا ہے ، مودی سرکار کی جارحانہ سیاست کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کے لیےقیام امن ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع دیوسر کلگام میں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران بھارتی پولیس نے ایک خاتون کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا۔۔۔رپورٹ کے مطابق احتجاج دیوسر کلگام میں ہونے والی پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا،ضلع میں احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ ماہ سے لاپتہ تین افراد میں سے ایک نوجوان کی لاش قر یبی ندی سے ملی،تین دن قبل، ہلاک شدہ نوجوان کے بھائی کی لاش بھی اسی ندی سے برآمد ہوئی تھی جبکہ تیسرا شخص تا حال لا پتہ ہے، رسوشل میڈیاء پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر خاتون کو لاتیں اور ڈنڈے مار رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر نے خاتون کو صرف اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ احتجاج میں شریک تھی، پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے افسر کے رویے پر شدید تنقید کی اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ "پولیس اہلکار کا پر امن احتجاج کرنے والی خاتون پر تشدد کرنا ناگوار اور چونکا دینے والا واقعہ ہے”افسران کے اسی رویہ کی وجہ سے عوام بھارتی پولیس پر اپنا اعتماد کھو چکی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے